ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی: ٹیکری بارڈر کے گودام میں لگی بھیانک آگ، فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں موجود

دہلی: ٹیکری بارڈر کے گودام میں لگی بھیانک آگ، فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں موجود

Wed, 06 May 2020 13:46:19    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍مئی (ایس او نیوز) دہلی کے ٹیکری بارڈر علاقہ میں ایک اسکریپ گودام بدھ کی صبح بری طرح آگ کی لپٹوں میں نظر آیا۔ اس واقعہ میں حالانکہ اب تک کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے، لیکن مالی نقصان بہت زیادہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آگ صبح تقریباً 2.50 بجے لگی۔ ابھی تک اس آگ پر پوری طرح سے قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں۔

ڈی ایف ایس کے مطابق آگ بجھانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اس نے پورے گودام کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ اس آگ پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دور سے ہی آگ کی لپٹیں دکھائی دے رہی ہیں۔ پورا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا ہے۔ گودام میں آگ لگنے کے بعد پورے علاقے میں ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے آگ لگنے کی اطلاع فوراً فائر بریگیڈ محکمہ کو دی۔ خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہو گیا۔

آگ لگنے کے اسباب کا اب تک کوئی پتہ نہیں لگ پایا ہے۔ ڈی ایف اے کا کہنا ہے کہ ممکن ہے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہو جو پھیلتے پھیلتے پورے گودام میں پھیل گئی۔ حالانکہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔


Share: